24 مارچ، 2023، 4:32 PM

امریکی پابندیوں کا ایران پر اثر نہیں ہوا ، امریکی وزیرخزانہ

امریکی پابندیوں کا ایران پر اثر نہیں ہوا ، امریکی وزیرخزانہ

امریکی وزیرخزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں نے اس سے کہیں کم اپنا اثر دکھایا ہے جتنا ہم چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اردن کے المملکہ نیٹ ورک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخزانہ جینیٹ یلین نے امریکی کانگریس کے ارکان  کے اجلاس سے خطاب میں جو اس بات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا تھا کہ آیا امریکی پابندیوں کا ایران  پر اثرا ہوا ہے یا نہیں ؟ اعتراف کیا کہ امریکی پابندیاں ایران کی پالیسی اور سیاست میں تبدیلی نہیں لاسکی ہیں۔

جوبائیڈن کی صدارت میں ڈیموکریٹس کی حکومت نے ملک کا نظم ونسق سنبھالنے کے بعد ایٹمی معاہدے سے سابق صدر ٹرمپ کے یکطرفہ طور پر نکلنے کی مذمت کی تھی لیکن اس نے ابھی تک ٹرمپ کے غلط اقدام کی تلافی کے لئے  کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

جوبائیڈن دوہزار اکیس میں ایسے عالم میں برسراقتدار آئے تھے جب ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی تھی۔

News ID 1915473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha